Posts

امریکی خاتون کا پیروں پر 30 تلواریں متوازن رکھنے کا ورلڈ ریکارڈ

 امریکا سے تعلق رکھنے والی خاتون نے ایک میں پیروں پر 30 تلواریں متوازن کر کے گینیز بک آف ورلڈ ریکارڈ میں اپنا نام درج کروا لیا۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق ایرن ہنٹر نامی خاتون نے بتایا کہ میں نے تلواروں میں توازن برقرار رکھنا 2004ء میں سیکھنا شروع کیا، جب میں نے مشرقِ وسطیٰ کے ڈانس کی کلاسیں لینا شروع کیں۔ مذکورہ خاتون نے بتایا ہے کہ کئی سال تک میں نے اپنے جسم پر ایک یا دو تلواروں کو بیلی ڈانس کے معمولات میں متوازن کرنے کی پریکٹس کی۔انہوں نے بتایا کہ 30 تلواروں میں توازن برقرار رکھنا اس سے زیادہ مشکل تھا جتنا میں نے سوچا تھا۔ایرن ہنٹر نے یہ بھی کہا ہے کہ میں نے اپنی تیکنیک کو بہتر بنانے کے لیے ہفتے میں کئی بار فی سیشن 15 سے 30 منٹ تک تربیت حاصل کی۔

چوری - لطیفہ

ایک دفعہ ایک چور کسی آدمی کے گھر ریڈیو چوری کرنے گیا۔ اس نے ایک الماری میں ریڈیو پڑا ہوا دیکھا۔ جب اس نے ریڈیو چلایا تو اس میں یہ گانا لگا ہوا تھا۔ ”چور چور چور‘ مچایا میں نے شور“۔ چور نے ریڈیو زمین پر مارا اور بولا ”کمبخت! تو نے بھی مجھے دیکھ لیا اور شور مچانے لگا“۔